مینگورہ، سوات میں انتخابی دھاندلی کیخلاف دس جون کو ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا ، سہ فریقی اتحاد نے مینگورہ شہر میں ہڑتال ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے لئے حکمت عملی وضع کردی ، تاجر برادری سے شٹرڈاؤن کی اپیل ، سوات میں احتجاج اور ہڑتال کامیاب بنانے کے لئے سہ فریقی اتحاد کے ذمہ داروں نے سر جوڑ لئے ، انتخابی دھاندلی کے متاثرہ افراد دس جون کو احتجاج اور ہڑتال میں بھرپور شرکت کویقینی بنائیں ، دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف بھرپور قوت کامظاہرہ کریں اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہے ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی اور سہ فریقی اتحاد سوات کے صدر شیر شاہ خان نے ہڑتال کے حوالے سے اجلاس کے بعد آزادی کوتفصیلات بتاتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ سہ فریقی اتحاد صوبہ بھر میں انتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے خلاف دس جون کو جس ہڑتال اور احتجاج اور ریلیوں کا جو اعلان کیا ہے ہم اس کے پابند ہیں اور سوات میں بھی اس دن احتجاج کریں گے انہوں نے کہاکہ سہ فریقی اتحاد سوات نے بھی دس جون کو نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اس روز احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ، انہوں نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے حکمت عملی وضع کردی ہے انہوں نے سہ فریقی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنوں اور ذمہ داروں سے کہا ہے کہ وہ اس احتجاج اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہاکہ انتخابی دھاندلی کے متاثرہ افراد بھی اس روز گھروں سے نکل کر اس احتجاج اور ہڑتال کاباقاعدہ حصہ بنیں ، انہوں نے کہاکہ دس جون کا احتجاج کامیاب بنانا وقت کاتقاضہ ہے ، اس سلسلے میں تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس روز اپنے کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھیں تاکہ شٹرڈاؤن کامیاب ہوسکے ، انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور ذیلی تنظیموں این وائی او پی ایس ایف اور دیگر ذیلی تنظیموں کے ذمہ داروں اور کارکن بھی اس احتجاج میں شریک ہوکر اس کا باقاعدہ حصہ بنیں، انہوں نے کہاکہ سوات کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بنائیں ۔
636 total views, no views today


