سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کفایت اللہ خان کی زیر صدارت سیدو شریف میں ایک اجلا س منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ای ایریگیشن سوات اور چترال، ا یس ای سی اینڈ ڈبلیو سوات و دیر عامر درانی اور رحمت حکیم ، ایکسن ہائی ویز سوات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ، اسسٹنٹ کمشنر سوات اور دیر لوئر نے شرکت کی۔کمشنر ملاکنڈ نے متعلقہ محکموں کو مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ محکمہ ایریگیشن کو دریائے سوات، دریائے پنجگوڑہ اور ندی نالیوں میں تجاویزات کی نشاندہی اور فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا گیا۔ متعلقہ ٹی ایم اے اور ایریگیشن کے درمیان رابطے کیلئے متعلقہ اے سی ذمہ وار ہو گا۔سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ فوری طور پر ٹی ایم ایز کیساتھ مل کر بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کرے گا۔ اسکے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو رابطہ پلوں کیساتھ ہونے والی کھدائی کو فوری طوربند کرائے گا۔ تاکہ پلوں کی حفاظتی دیواروں کو نقصان نہ پہنچے ۔ اس سلسلے میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اہم رابطہ پلوں کے آس پاس قائم کئے گئے تجاوزات فوری طور پر ہٹائے گا۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے پلان پی ایم ڈی اے کو بھجوادئے ہیں اورپی ایم ڈی اے اس سلسلے میں ڈیویژنل کنٹرول روم قائم کرے گا۔ کمشنر ملاکنڈ نے معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی صورت میں اور خصوصی طور پر اسمانی بجلی گرنے کی صورت حال سے تمام ضلعی افیسرز کو فوری طور پر مربوط ردعمل اور اقدامات کی ہدایت کی اور متعلقہ ضلعی محکموں کے درمیان بہتر رابطہ کا ر کی ہدایت کی تاکہ ایمرجنسی صورت حال میں عوام کو فوری طور بہتر ریلیف مہیا کیا جا سکے۔
548 total views, no views today


