سوات، سوات میں آج سہ فریقی اتحاد کی جانب سے ہونے والا شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب نہ ہوسکا،ضلع بھر میں تمام کاروباری مراکز کھلے رہے، سہ فریقی اتحادجس میں جمیعت علمائ اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہیں نے صوبہ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور ناقص انتظامات کیخلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا، تاہم تاجر برادری کی حمایت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ہڑتال کامیاب نہ ہوسکی، مینگورہ شہر سمیت سوات کے تمام سات تحصیلوں ، گاؤں میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، اور کسی بھی جگہ شٹرڈاؤن ہڑتال کامیاب نہیں ہوسکی ہے، سہ فریقی اتحاد نے صبح نو بجے کے قریب تاجربرادری سے دکانیں بند کرنے کی اپیل کی تھی تاہم کچھ دیر کیلئے جی ٹی روڈ ، نیو روڈ ، مین بازار سمیت دیگر چوراہوں پر دکانیں بند کی گئیں لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد دوبارہ دکانیں اور کاروباری مراکز کھل گئے ، جہاں روز انہ کے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں،
532 total views, no views today


