سوات، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے اپیل پر صوبہ کے دوسرے اضلاع کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ کیجولٹی کے علاوہ تمام وارڈ ز سے مکمل کام چھوڑ دیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے اپیل پر ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع سوات ‘بونیر‘ شانگلہ‘ ملاکنڈ ایجنسی‘ دیر اپر‘دیر لوئر اور چترال میں واقع چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف نے مکمل بائیکاٹ کیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اس احتجاج کے موقع پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ملاکنڈڈویژن اور سوات کے صدر حاجی بشیر احمد نے سوات کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صرف اور صرف جائز مطالبات ہیں۔ کہ ہماری اپ گریڈیشن کی نوٹیفیکیشن کیا جائے۔ ہم اپنے جائز حق کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ مگر ہمیں ہمارا حق اور انصاف نہیں مل رہا ہے۔ موجودہ ہڑتال ہم زہر کا گھونٹ سمجھ کر پی رہے ہیں۔ ہمارا کوئی اور مقاصد نہیں اور ہمیں بھی اپنے غریب شہریوں اور لوگوں کے احساس ہے۔ مگر ہمارے ساتھ ہڑتال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ جبکہ 15جون کو صوبائی بجٹ کے موقع پر اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ دھرنے کے دوران کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔ جب تک باقاعدہ نوٹیفیکیشن نہیں کیا جاتا اس وقت تک غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال جاری رہیگا۔
756 total views, no views today


