سوات، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ تختہ بند بائی پاس پر سوزوکی اور موٹر کار کے درمیان تصادم دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، رحیم آباد پولیس سٹیشن کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ تختہ بند میں پرانے بائی پاس پر سوزوکی اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو خواتین بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق تینوں افراد کو سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کی علاج معالجہ جاری ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت بہتر ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
575 total views, no views today
Comments


