سوات، عوامی نیشنل پارٹی نے سوات میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اعلان احتجاج بلند کردیا ،ایک ہفتے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو عوامی سیلاب سڑکوں پر نکل لائینگے ،مرکزی اور صوبائی حکومت ناکامی پر مستفی ہوجائیں،تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطوں کا فیصلہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت بجلی لوڈشیڈنگ کی ناکامی پر مستفی ہوجائیں کیونکہ میاں نواز شریف نے چھ مہینے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جبکہ پی ٹی ائی کے چیر مین عمران خان جوکہ صوبے میں 350 ڈیموں کے تعمیر کے دعوے کر رہے ہیں اج انکی حکومت میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو سحری ،افطاری اور نماز تراویح میں بھی بجلی میسر نہیں اور وہ تاریکیوں میں سحری افطاری اور نماز تراویح کر رہے ہیں جبکہ مقامی لوگوں سمیت انے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اند راندرغیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو اس سلسلے میں عوام کو سڑکوں پر نکل لاینگے اور واپڈا ہاوس کے گھیراو سمیت مقامی ممبران اسمبلی کے گھروں کا بھی محاصرہ کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہداری موجودہ حکومت اور محکمہ واپڈا پر ہوگی جبکہ اس سلسلے میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے کر وہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے انکو اس احتجاج میں شمولیت کی دعوت دینگے ۔
580 total views, no views today


