خوازہ خیلہ، وزیر صحت شہرام ترکئی خوازہ خیلہ ہسپتال دورہ ناکام ، جاری احکامات ہوا میں معلق ،دورے کے موقع پر بے قاعدگیوں پر مختلف ڈاکٹروں و دیگر عملے کے خلاف کاروائی کی احکامات پر تاحال کسی قسم کی عمل درآمد نہ ہوسکی ،وزیر صحت خود اپنے دیئے گئے احکامات کو عملی جامہ نہیں پہناسکے تو عوام کس کے درپر فریاد کرینگے ، احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے پر عوام پی ٹی آئی کے حکومت سے مایوس ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی ایم پی اے ،ڈاکٹر حیدر علی خان ، ڈی ایچ او سید علی خان ودیگر افسران کے ہمراہ چند مہینے پہلے خوازہ خیلہ کے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے خوازہ خیلہ ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈوں کا معائنہ کیا ، اس موقع پر شہرام ترکئی نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کے غیر حاضری ،ادویات کے عدم فراہمی اور مریضوں کو سہولیات کا فقدان کا سختی سے نوٹس لیا، انہوں نے ہسپتال کے مجموعی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس موقع پر موجود عوام نے وزیر صحت شہرام ترکئی کو ہسپتال عملے اور دیگر سہولیات کے فقدان کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادئیے ، موقع پر موجود لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہسپتال کے تمام عملے کو یکسر تبدیل کرکے نیا عملہ تعینات کیا جائے کیونکہ خوازہ خیلہ سول ہسپتال پر ایک مخصوص طبقے کا قبضہ ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ جس پر وزیر صحت شہرام ترکئی نے انکوائری مقرر کرنے کی احکامات جاری کردی تھی ، اور عوام کو یقین دلایا تھا کہ غفلت بر تنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے جائے گی ، انکوائر ی مکمل ہونے کے بعد خوازہ خیلہ سول ہسپتال میں کسی قسم کی کاروائی یا ڈاکٹروں کے تبادلے عمل میں نہیں لائی گئی ، عوام نے کافی انتظار کے بعد شدید بے چینی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت نے خود آکر خوازہ خیلہ ہسپتال کے حالات زار دیکھ کر پھر بھی ہسپتال کو درست کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے تو ہم کہاں جائے اور کس کو اپنا فریاد کریں ؟انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی ائی والے تبدیلی اس کو کہتے ہیں تو یہ ہمیں ہر گز منظور نہیں ۔
754 total views, no views today


