سوات، سوات اور گردنواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سوات، مظفرآباد ،ملاکنڈ ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،ہٹیاں بالااور بٹگرام کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ توحید کا ورد کرتے رہے زلزلے سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیمامرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر رہی اور اس کا مرکز مظفرآباد کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
658 total views, no views today
Comments


