کبل، یونین کونسل دیولئی،شاہ ڈھیرئی،ٹال دردیال کے مشران پانچ دنوں سے بند بجلی کے خلاف واپڈا کبل اور ایکسئن کے دفاتر پہنچ گئے ،درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا ،مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر وفد واپس لوٹ گیا ،مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بھر پور مزاحمت کا اعلانِ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے یونین کونسل دیولئی،یوسی شاہ دھرئی ،یوسی ٹال دردیال اور مضافات کے درجنوں مشران ضلعی کونسلر ڈاکٹر رحمدل شاہ،تحصیل کونسلر ڈاکٹر لطف اللہ،رحمت حاجی ،نسیم واجد،عالم اقبال اور دیگر کے زیر قیادت واپڈا دفتر کبل اور ایکسئین دفتر سیدو شریف پہنچ گئے اور درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ دنوں سے مذکورہ تین یونین کونسلز کے عوام بجلی کے سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سحر و افطاری میں اندھیروں نے راج قائم کرکے روزہ داروں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے جبکہ بجلی کے مسلسل بندش سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے اس کے علاوہ ٹیلرماسٹرز سمیت دیگر کاروباری حضرات شدید مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ کمرشل سطح پر کرش مشینوں کو بجلی کی فراہمی اور ڈومیسٹک سطح پر لوگوں کی محرومی سمجھ سے بالا تر ہے اگر علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا گیا تو اہلیان علاقہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے اس موقع پر ایکسئین نے وفد کو یقین دلایا کہ درپیش مسلہ کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
690 total views, no views today


