کبل، بچے کو بروقت اور صحیح سلامت بازیاب کرکے کبل پولیس نے ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے اہلیان علاقہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارسوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں تاوان کے لئے اغوا ہونے والے بچے کے واقعہ سے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی تھی لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف بچے کو صحیح سلامت بازیاب کیا بلکہ اغوا کار کو بھی پابند سلاسل کردیا جس پر سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے جملہ اراکین سمیت اہلیان تحصیل کبل ڈی ایس پی حسین باچا،ایس ایچ او کانجو پولیس سٹیشن سیراج خان اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے محکمہ پولیس کے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارروائی میں شامل پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازکر حوصلہ افزائی کریں۔
752 total views, no views today


