سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیاگیا۔جو چوبیس گھنٹے فعال رہیگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلز کے مطابق مون سون بارشوں اور ضلعی سطح پر بہتر رابطہ رکھنے کے لیئے ڈویژنل ایمرجنسی /ویجلنس کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کنٹرول روم چوبیس (24) گھنٹے فعال رہیگا۔ ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں ہدایات جار ی کی گئی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم سے دفتری اوقات کار میں فون نمبر,0946-9240459 فیکس نمبر 0946-710246 اور دفتری اوقات کار کے بعد فون نمبر 0946-9240185 اور فیکس نمبر 0946-9240223 پر رابطہ رکھے ۔ کنٹرول روم میں سول ایڈمنسٹریشن ، پاک ارمی اور پولیس کے نمائیندے موجود رہینگے۔
676 total views, no views today


