سوات، دارالعلوم سیدوشریف میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا،اس سلسلے سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی شاہی خاندان کے سپوت میانگل شہر یار امیر زیب تھے،اس موقع پر سیدو بابا مسجد کے پیش امام سمیت کئی علماء کرام موجود تھے، گزشتہ روز دارالعلوم سیدوشریف میں نئے تعلیمی سال کے آغاز ہوگیا ،نئے تعلیمی سال کے آغاز میانگل شہریار امیر زیب کے ہاتھوں ہوا ،اس موقع پر شہریار امیرزیب نے علماء کرام اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ دین کے سر بلندی کیلئے کوششیں کی ،بادشاہ صاحب نے پوری سوات میں دارالعلوم قائم کئے تا کہ لوگ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم بھی حاصل کرسکے،بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اسلام کے بارے میں غیروں کے جانب سے پھیلائے جانے والے غلط تاثر کو ختم کرنے کیلئے کوششیں کرے اور یہ ثابت کریں کہ اسلام امن اور محبت کا سبق دیتا ہے اسلام میں سب برابر ہے ،دارلعلوم میں نئے آنے والے طلباء کو مبارکباد دیتا ہو یہ انتہائی خوشی کی بات ہے ،طلباء فارغ ہونے کے بعد دین کی سربلندی کیلئے حقیقی محنت کرے،اس موقع پر سیدوشریف سے ضلعی کونسلر میانگل امیرزیب شہریار،سیدو بابا مسجد کے پیش امام بھی موجود تھے۔
579 total views, no views today


