سوات،حکمران سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز پر تشدد، قتل کرنے کی دھمکیاں، احتجاج کے بعد رحیم آباد پولیس سٹیشن میں ایف ائی ار درج، سکول استاد تاحال گرفتار نہ ہوسکا، ذرائع کے مطابق سوات کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں پرائمر ی سکول اوڈیگرام کے استاد سکندر بخت گزشتہ سترہ سالوں سے سکول سے غیر حاضر تھا
جبکہ وہ تنخواہ گھر بیٹھے وصول کررہا تھا ، ڈیوٹی نہ کرنے کی وجہ سے ای ڈی او سوات عزیر خان کو ان کیخلاف کافی شکایات موصول ہوئی، جب ای ڈی او نے سکول ریکارڈدیکھنے کیلئے مذکورہ سکول گئے تو وہاں پر مذکورہ استاد نے ای ڈی او کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ان کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، ای ڈی او کیساتھ ڈرائیورفضل محمد اور فضل خالق اس موقع پر بھی موجود تھے، تشدد کے بعد جب ای ڈی او رحیم اباد پولیس سٹیشن گئے تو وہاں پر بھی ان رپورٹ درج کرنے سے پولیس نے انکار کردیا جس کے بعد محکمہ تعلیم کے سٹاف نے ڈی ائی جی ازاد خان کو رپورٹ درج نہ کرانے کی شکایت کی ، جس پر رحیم آباد پولیس نے ایف ائی ار درج کرادی ، تاہم ابھی تک پولیس مذکورہ استاد کو گرفتار نہیں کرسکی، ذرائع کے مطابق مذکورہ استاد حکمران جماعت کے بااثر افراد میں شامل ہیں جس کی وجہ سے ان کیخلاف کو ئی کارروائی تاحال نہیں ہوسکی۔ اس پورے واقعہ کی بارے میں جب قائم مقام ای ڈی او ذوالفقار سے بات کی گئی تو انہوں نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن عزیر کے فون پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن ان کا نمبر بند آرہا
340 total views, no views today


