لاہور: بینکنگ عدالت نے ون پائونڈ فش گانا گاکر شہرت پانے والے گلوکار شاہد نذیر پر بینک فراڈکیس میں فردجرم عائد کردی، شاہد نذیر کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل نے نجی بینک سے60 لاکھ روپے کا قرضہ لیا۔
وہ واجب الادا اقساط مقررکردہ اوقات میں ادا کرنا چاہتے ہیں مگر بینک نے ان کی ساکھ خراب کرنے کے لیے ناجائزمقدمہ درج کرا دیا۔ عدالت نے سماعت9 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کوطلب کر لیا۔
880 total views, no views today
Comments


