سوات، کانجو پولیس کے طرف سے رچائے گئے ڈرامے کے ڈراپ سین کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھادیا گیا ،مزید اہم پولیس اہلکار اور افیسرزکے ملوث ہونے کاامکان جلد ،گرفتاری متوقع ،کانجو پولیس کے جانب سے چائے گئے ڈارمے سے کانجو پولیس اسٹیشن کے محرر امجد غفور کا کوئی تعلق نہیں ،بعض اخبارات میں اُس کا نام غلطی سے شائع ہوگیا ہے ،زرائع تفصیلا ت مطابق کانجو پولیس کے جانب سے گزشتہ روز رچائے گئے ڈرامے جس کی تفسیلات مختلف اخبارات میں چھپ چکی ہے
جس میں کانجو پولیس اسٹیشن کے ہیڈ محرر امجد غفور کانام بھی شائع ہواتھازرائع کے مطابق اس واقعہ سے امجدغفور کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اُس کا نامی اخبارات میں مس رپورٹنگ کی وجہ سے آیا ہے زرائع کے مطابق واقعہ کا اعلی سطح انکوائری شروع کی گئی ہے اور اس میں تین پولیس اہلکار حمید اللہ ،عارف اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اُن سے تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ تفتیش کے مکمل ہوتے ہی کانجو پولیس اسٹیشن کے مزید اہم پولیس افیسرز اور اہلکاروں کا بھی اس واقعہ میں ملوث ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکسی سے بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا جس میں بے گناہ ڈرائیو ر کو ملوث قرار دیا گیا تھا، جب اس کی انویسٹی گیشن ہوئی تو اس میں تین پولیس اہلکار اور کچھ افیسرز ملوث نکلے۔
384 total views, no views today


