سوات، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدوشریف میں استانیوں کی کمی ، طالبات دوسرے پرائیویٹ کالجز میں جانے پر مجبور ہوگئیں، ذرائع کے مطابق سوات کے سب سے بڑے گرلز ڈگری کالج میں گزشتہ کئی مہینوں سے سٹاف کی کمی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج میں کمیسٹری، بیالوجی، اسلامیات سمیت دیگر مضامین پڑھانے کیلئے کوئی استانی دستیاب نہیں، جبکہ کالج میں زیادہ نمبر لینے والے طالبات نے داخلے لئے تھے، اب مضامین کے استانیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہونہار طالبات کالجز چھوڑ نے پر مجبور ہیں اور وہ پرائیویٹ کالجز میں مہنگی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، کالج کے طالبات نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہم نے اس امید پر کالج میں داخلہ لیا تھا کہ یہاں پڑھائی کا معقول انتظام ہوگا،لیکن اب ہم مجبورادوسرے کالجوں میں جارہے ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ گرلز ڈگری کالج میں استانیوں کی کمی دور کی جائے تاکہ بچیوں کی مستقبل خراب ہونے سے بچ سکیں ۔
986 total views, no views today


