سو ات میں بلدیاتی انٹخابات کا اخری اور اہم مرحلہ کے مکمل ہونے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کئے جاچکے ہیں اور ضلع اور تحصیل میں مسلم لیگ ن اور اُن کے اتحادیوں اور پی ٹی آئی نامزد اُمیدواروں کے مابین مقابلہ متوقع ہیں تاہم سوات میں ضلع ناظم اور تحصیل ناظمین کے لئے ووٹنگ صرف خانہ پوری کے لئے کئے جائینگے کیونکہ سوات کے ضلع ناظم اور تما م سات تحصیلوں میں عدد برتری کے حساب سے پہلے ہی ناظمین اور نائب ناظمین کی حثیت واضح ہوگئی ہے
اعداد وشمار کے مطابق سوات میں ضلع ناظم مسلم لیگ ن سے ہوگا جس میں مسلم لیگ کو واضح برتری حاصل ہے مسلم لیگ ن اور اس کے حمایت یافتہ ضلع ناظمین کی تعدا د تادم تحریر 59اور پی ٹی آئی کو 38ناظمین کی حمایت حاصل ہے ضلع میں مسلم لیگ 22سیٹ حاصل کرلی تھی پانچ آزاد کونسلرز نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرکے مسلم لیگ ن کی ضلعی ممبران کی تعداد27ہوگئی تھی اب 16مخصو ص نشستوں کو ملاکر مجموعی طورپر 43اتحادی جماعتوں کے 26وو ٹس کو ملاکر اُن کی تعداد 59ہے جبکہ پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات میں22جبکہ دوآزا د ضلعی ممبران کے شمولیت سے اُن کی تعداد 24تک پہنچ گئی تھی اب14 مخصو ص نشستوں کو ملاکر اُس کی تعداد ضلع میں 38 ہوگئی ہے اسی طرح ضلع نائب ناظم کے لئے اے این پی اور پانچ فریقی اتحاد نے عبدالجبار خان کا نام فائنل کردیا ہے جبکہ تحصیل خوازہ خیلہ کے لئے تحصیل ناظم کے لئے مسلم لیگ ن نے عثمان علی اورنائب ناطم تحصیل کے لئے شیر اصغر خان ،اے این پی نے تحصیل بابوزی کے لئے اکرام خان ،اور اتحادی جماعتوں نائب ناظم بابوزی کے لئے جے یوآئی کے فضل حمید کو نامزد کیا ہے یہاں بھی چھ فریقی اتحاد کو اکثریت حاصل ہے لیکن اگر تحصیل کبل میں اے این پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ٹو ٹ جاتا ہے تو یہاں بھی اے این پی کو مسلم لیگ ن کے اتحاد سے ہاتھ دھونا پڑے گا زرائع کے مطابق اگر اے این پی اور مسلم لیگ ن تحصیل کبل اور تحصیل بابوزی میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں ہوپاتی تو مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ان دوتحصیلوں میں اتحاد کرے گی جس کے لئے صلاح ومشورے جاری ہے اور شام گئے تک اس میں پیش رفت کا امکان ہے تحصیل بحرین کے لئے جماعت اسلامی نے حبیب اللہ ثاقب اور نائب نظامت کے لئے مولان شعیب تحصیل بحرین میں جماعت اسلامی اور چھ فریقی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہیں اسلئے یہاں سے چھ فریقی اتحاد کے حبیب اللہ ثاقب اور مولانا شعیب آسانی سے کلین سویپ کرسکینگے ،تحصیل چارباغ کے تحصیل نائب نظامت کے لئے مسلم لیگ ن نے محمد جاوید ،جبکہ جے یوآئی ف چارباغ کے تحصیل ناظم کے لئے نوید کا نام فائنل کیا ہے اعداد وشما ر کے مطابق تحصیل چارباغ سے چھ فریقی اتحاد کے اُمیدواروں کے کامیاب ہونے کا قوی امکان ہے اسی طرح تحصیل کبل کے تحصیل نظامت کے لئے جماعت اسلامی اور اتحادیوں نے حاجی رحمت علی اور اتحادی جماعتوں کے طرف سے نائب نظامت تحصیل کبل کے لئے تاحال نام سامنے نہیں آیا ہے یہاں اے این پی اور مسلم لیگ ن کے مابین نائب نظامت پر اختلافات سامنے آئے ہیں اگر اے این پی تحصیل کبل کے نائب نظامت سے دست بردار نہیں ہوتی تو یہاں چھ فریقی اتحاد سے مسلم لیگ ن علحیدگی اختیار کرے گی اور یہی صورتحال تحصیل بابوزی میں بھی سامنے آنے کا امکان ہے اسی طرح مسلم لیگ ن کا ضلعی نطامت کے لئے اُمیداور کے نامزدگی کے بارے مالم جبہ میں آمیر مقام اور دیگر پارٹی راہنماؤں اور منتخب ناظمین کے مابین ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں زیادہ تر امکان ہے کہ محمد علی شاہ جو کہ میاندم سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضلع ناظم منٹخب ہوئے تھے اب ضلعی ناظم کے لئے اُن کے نام کی منظوری دی جائیگی تحصیل بریکوٹ اور تحصیل مٹہ میں پی ٹی آئی واضح اکثریت کے بناء پر تحصیل ناظم اورنائب ناظم منتخب کرے گی زرائع کے مطابق پی ٹی آئی ضلع ناظم کے لئے علی خان اور نائب ناظم کے لئے تاحال کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے تحصیل بابوزی کے لئے شاہد علی خان ،مٹہ کے لئے عبداللہ خان اور نائب ناظم تحصیل مٹہ کے لئے محمد حکیم ،بریکو ٹ کے لئے گوہر ایوب اور نائب ناظم کے لئے ڈاکٹر عزت رحمان کو نامزدکیا ہے۔
409 total views, no views today


