مینگورہ ،باڑا ازبک (سوات )پاک فوج کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ باڑا ازبک میں منعقد کیا جائے گا۔ اس میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز(سرجن،گائنی،چائلڈ اور میڈیکل سپیشلسٹ)بھی حصہ لیں گے ۔فری میڈیکل کیمپ میں صبح۸ بجے سے شام ۶ بجے تک مریضوں میں مفت طبی معائنہ اور دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔ کیمپ میں مریضوں کیلئے لیبارٹری کا بھی انتظام کیاجائے گا ۔بے شمار مقامی اور گردونواح کے لوگ اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ پاک فوج کی جانب سے ایسے کیمپ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں مقامی لوگوں کی سہولیات کے لئے منعقد کیے جاتے ہیں ۔ ملاکنڈ ، دیر ، چترا ل اور سوات میں بھی ایسے کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
580 total views, no views today
Comments


