مینگورہ، دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا ہے ، ہم سب کو مل کر امن برقرار رکھنا ہے ،امن کے قیام کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے سول انتظامیہ سے مل کر بحالی کے کاموں میں حصہ لیا ہے ، ہمارا دشمن مشرق کی طرف سے ہے لیکن پاک فوج کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں ، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے منتخب نمائندوں سے عوام کے توقعات وابستہ ہیں، پاک فوج ملاکنڈ ڈویژن میں رہیگی ، ان خیالات کا اظہار اپریشنل کمانڈر میجر جنرل نادر خان نے ودویہ ہال میں سوات گرینڈ جرگہ، وی ڈی سی ممبران اور منتخب کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیپٹن ریٹائڑڈ عثمان گل ، آرپی او آزاد خان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، تحصیل ناظم اکرام خان کے علاوہ سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ، میجر جنرل نادر خان نے کہا کہ ہم سب کا یہاں پر اکٹھا ہونا سوات کے مستقبل کے حوالے سے ہے تاکہ ہم ایک دوسرے سے اپنے مسائل بیان کرسکے ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے عوام کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا ہے لیکن اب بھی دہشتگرداپنی مذموم عزائم سے باز نہیں آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل دشمن مشرق کی طرف ہے اور پاک فوج کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں ، افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے لوئر دیر سمیت دیگر سرحدوں پر پاک فوج دہشتگردوں سے بھر پور مقابلہ کررہی ہے، اقتصادی راہ داری کے حوالے سے کہا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا ،سوات میں امن کے قیام کے بعد پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کے کاموں میں بھر پور حصہ لیا ، اور چترال میں بھی متاثرہ لوگوں کی بھر پور مدد کی گئی ، سوات میں کلام فیسٹول کا مقصد دہشتگردوں کو پیغام دینا ہے کہ امن قائم ہوچکا ہے اور اب سوات میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، منتخب کونسلروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں ، علماء کرام کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دینی مدارس میں جو طلبہ تعلیم حاصل کررہیں وہ بھی اس ملک کا حصہ ہے، پاک فوج کی سوات میں موجودگی کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج کا کچھ حصہ ملاکنڈ ڈویژن میں رہیگا کوئی اس غلط فہمی میں نہ جائے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ایک ساتھ چلنا ہوگا ، اس موقع پر منتخب نمائندوں ، وی ڈی سی ممبران نے میجر جنرل نادر خان کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا ۔
507 total views, no views today


