مینگورہ ، جنرل افیسر کمانڈنگ آرمی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے کانجو ایف سی کیمپ میں گرینڈ جرگہ کی صدارت کی۔ یہ جرگہ وی ڈی سیز ، کونسلر ، طلباء ، اور دینی مدارس کیلئے منعقد کیا گیا۔ اس میں ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان ، کمشنر مالاکنڈ کیپٹن (ر) عثمان گل اور سول اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ جی او سی نے کہا کہ یہ فوج آپ کی ہے اور آپ ہی کی سیکورٹی کیلئے یہاں پر آئی ہے اگر ہم ایک ٹیم ہوکر یہاں پر کام کریں گے تو مسائل حل ہوں گے۔یہاں فوج علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کر رہی ہے ۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں ۔ وی ڈی سیز کے مسائل پر بات چیت کی اور کہا ں کہ وی ڈی سیز کو ان کی قربانیوں پر شیلڈ دی جائے گی ۔
تعلیم کو فروغ دینے کیلئے خصوصی گرانٹ کی منظوری کابھی اعلان کابھی بتایاگیا۔جو سوات کی عوام پر خرچ کی جائے گی۔سڑکیں ، پل وغیرہ کی وقت پر تکمیل کرنے کیلئے پاک فوج کی یونٹس کو ہدایت کر دی گی ہے۔جب تک پاک آرمی اور عوام ملکر حب الوطنی سے ایک ہوکر کام کریں گے کوئی بڑے سے بڑا دشمن سوات کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتا ۔ کھلی بات چیت کے بعد شرکاء نے کھل کر جی او سی ، کمشنر اور ڈی آئی جی سے تعلیم وترقی کے متعلق سوالات بھی کئے ۔ جس پر جی او سی ،کمشنراور ڈی آئی جی نے تسلی بخش جوابات دیئے اور عوام کی مشکلات کو حل کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
284 total views, no views today


