بریکوٹ ، محکمہ سوئی گیس نے بریکوٹ کے صارفین پر اووربلنگ کرکے اوسان خطا کردئیے‘یونٹس کم اور بلز ہزاروں میں ارسال کردئیے گئے ہیں ‘سوئی گیس نے سہولت نہیں بلکہ مذید ذہنی پریشانی میں مبتلا کردیا ‘اگر محکمہ سوئی گیس نے صارفین کے ساتھ اپنا ظالمانہ رویہ ترک نہ کیا تو میٹر اتار کر بریکوٹ بازار میں شدید احتجاج او ر احتجاجاًسوئی گیس بلز کی ادا نہیں کریں گے ‘ محکمہ سوئی گیس نے رواں ماہ بلز صارفین کو ارسال کردئیے ہیں جو کہ میٹر چیک نہیں کئے گئے اور محکمہ کے اہلکار دفتر میں بیٹھ کر سوئی گیس صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز ارسال کردئیے ہیں ۔بریکوٹ کے صارفین کا کہنا ہے کہ علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی سے ہم سکھ کا سانس لیں گے اور سوختی لکڑی اور ایل پی جی کے مہنگے سلنڈروں سے خریدنے سے چٹکارہ پالیں گے مگر بدقسمتی سے محکمہ سوئی گیس نے یونٹس کے مطابق بلز ارسال نہیں کئے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق بلز ارسال کردئیے ہیں ‘اب ان بلوں کی ادائیگی کرنے کی سکت نہیں رکھتے ‘انہوں نے مرکزی اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اہلکاروں نے بریکوٹ کے صارفین کو غلط بلز ارسال کئے ہیں ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
570 total views, no views today


