مینگورہ، ضلع سوات میں آج اسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، سوات کے سیاحتی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے موسم نہایت سرد ہو چکا ہے، مرکزی شہر میں مینگورہ میں جمعہ کی رات سے ہلکی بارش شروع ہوئی تھی، جبکہ ہفتہ کی صبح بارش کا سلسلہ تھم گیا لیکن ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہر میں آج ٹریفک معمول سے
نہایت کم دیکھنے کو مل رہی ہے، دوسری طرف سوات کے سیاحتی علاقہ مالم جبہ میں سوات سنو فیسٹیول چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کو دیکھنے کیلئے سیاح ملک بھر سے سوات کا رخ کررہے ہیں فائنل مقابلے اور سنو فیسٹیول کل سولہ مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
410 total views, no views today
Comments


