تحریر : محمد شیرخان
سوات کے قیام امن میں پاک فوج، پولیس فورسز اور عوام نے تاریخ ساز قربانیاں دی ہے، قیام امن کے بعد پاک فوج عوامی فلاح و بہبودکے خاطر سول اداروں کے ساتھ بھر پورساتھ دے رہی ہے ۔ اسی تناظر میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی بھر پور معاونت کی جارہی ہے۔ روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ماحولیاتی آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں کے نقصانات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جو کہ ایک لمحہء فکریہ ہیں ۔ لہذا پاک فوج اور سوات پولیس نے مشترکہ طور پر ’’سیف سوات آگاہی مہم‘‘ کا آغاز کیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے نقصانات سے بچا جا سکے۔
ابتدائی طور پر یہ مہم تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ ، شیر پلم اور بحرین میں چلائی جائے گی ، جس نتائج سامنے رکھ کر اس مہم کا دائرہ کار مالاکنڈ ڈویژن تک بڑھا دیا جائے گا اور یہ آگاہی مہم تین درجوں پر مشتمل ہے ۔
(ا) عوام آگاہی مہم کا مرحلہ : ’’سیف سوات آگاہی مہم ‘‘ کے پہلا مرحلہ 02 اکتوبر2015 ء سے 16 اکتوبر 2015 ء پر مشتمل ہے ، جس میں پاک فوج اورسوات پولیس کے طرف سے مختلف آگاہی پروگرامز منعقد کی جائے گی ، اس مرحلے میں حفاظتی اقدامات کے کتابچوں کی تقسیم ، ریڈیو اور اخباروں میں آگاہی مہم اور بینرز کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرلیا جائے گااور ٹریفک حادثات کے پیدا ہونے والی وجوہات کی نشاندہی کی جائے گی ،اور ان کی حل کیلئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ مختلف مقامات پر بینرز اور سپید لمٹ بورڈ بھی لگادی جائینگے ۔
مہم کے دوسرے پہلو میں تمام بیماریوں کی وجوہات، ان سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی بھی دی جائے گی ۔ ۔ اس مرحلے میں ایک سیفٹی سمینار 17 اکتوبر 2015 ء کو منعقد کیا جائے گا۔ جس میں تمام متعلقہ سرکاری آفسران اور عوامی نمائندے شرکت کریں گے ۔ اس سمینارکے پلیٹ فارم کے توسط سے متعلقہ حضرات اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔
(ب) ترغیبی مرحلہ : ’’سیف سوات آگاہی مہم ‘‘ کے دوسرے مرحلہ 17 اکتوبر 2015 ء سے لیکر یکم نومبر 2015 ء تک چلے گا۔ اس مرحلے میں سوات کی عوام کو روڈ سیفٹی ، موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کے استعمال ، گاڑیوں کو زیادہ اوورلو ڈ کرنے سے پرہیز ، روڈ کراسنگ سپیڈ لمٹ کا خیال رکھنا جیسے دیگر ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کی ترغیب دی جائے گی ۔ اس میں پاک فوج اور ٹریفک پولیس ملکر کام کرے گی ۔
(ج) عملداری کا مرحلہ : ’’سیف سوات آگاہی مہم ‘‘ کے آخری مرحلے میں ٹریفک قوانین کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اور دن رات کی چوکسی کو بڑھایا جائے گا، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتار ی ،بے جا اور غیر قانونی سپیڈ پر چالان ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل ضبط کی جائے گی جبکہ دیگر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا،اس مرحلے میں بھی پاک فو ج اور ٹریفک پولیس شانہ بشانہ کام کرے گی ۔
’’سیف سوات آگاہی مہم‘‘ کے حوالے سے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (SDPO) نے ٹریفک آگاہی مہم کے ضمن میں SHOs کو ہدایات جاری کردی ہے جو کہ ذیل میں تحریر ہے ۔
۱) جمعہ کے دن خطیب اور امام مسجد کے ذریعے SHO خود یا ASIs صاحبان کے ذریعے اعلانات کریں ۔ کہ کوئی شخص بغیر ھلمیٹ موٹر سائیکل نہیں چلائے گا ، اور دو سواریوں سے زیادہ موٹر سائیکل پر سوار نہیں ہونگے ، اگر دو بندے موٹر سائیکل پر سوار ہو ، تو وہ دونوں ھلمیٹس استعمال کرینگے ۔
۲) رات کے وقت سائیکل اور دیگر گاڑیوں کے آگے پیچھے لائٹس کا وہونا اور دیگر الات کا ٹھیک ہونا لازمی ہے ۔
۳ ) تیز رفتاری کے متعلق بذریعہ خطیب / پیش امام لوگوں کو سمجھائے کہ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل یا دیگر گاڑیاں چالانا یا بغیر ھلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانا خودکشی کے مانند ہے ، اور زندگی اللہ کے طرف سے ایک امانت ہے اس کوبے جا ضائع کرنا ناقابل تلافی گناہ ہے ۔
۴) اوور لوڈنگ اور سواریوں کو چھتوں پر بیٹھانے والے فلائنگ کوچ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
۵) کم سن بچے موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں نہیں چلائینگے ،کمسن بچوں سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں تھانوں میں بند کیے جائینگے ، جب تک ان کے مشران جا کر DPO صاحب کے دفتر میں بیان حلفی جمع نہ کریں، جس میں یہ اقرار کریںآئند کم سن بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی فراہم نہیں کرینگے۔
۶) ٹریفک اگاہی بینر ز لگادئیے جائینگے تاکہ لوگوں میں ٹریفک کے حوالے سے شعور اُجاگر کیا جاسکے ۔
پاک فوج اور سوات پولیس نے عوام سے ’’سیف سوا ت آگاہی مہم ‘‘ کو کامیاب بنانے اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنے حصے کی تھوڑی کوشش کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے عوام پر واضح کردیا ہے کہ جس طرح سوات میں امن کے قیام کے لئے پاک فوج ، پولیس فورسز اور عوام ایک صفحہ پر تھے اس طرح اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرکے قیمتی جانوں کو بچائیں ۔
746 total views, no views today


