سوات،تحصیل چارباغ میں پاک فوج اور تحصیل انتظامیہ کا مشترکہ طور پر ریلیف کیمپ قائم ہو گیا ہے، دار العلوم چارباغ میں ریلیف کیمپ میں تحصیل بھر سے زلزلہ سے متاثرہ عوام اپنے نقصانات کے کوائف لکھ رہے ہیں ، کیمپ میں اسسٹنٹ کمشنر چارباغ خو د بیٹھے ہیں جو تمام تر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، کیمپ میں ان متاثرین زلزلہ کو امدادی اشیاء دی جارہی ہے جن کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، تحصیل انتظامیہ ان متاثرین کو خیمے ادویات اور دیگر امدادی اشیاء دے رہے ہیں، اسی طرح اسی کیمپ میں غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی ایس نے بھی متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کردی ہیں۔
510 total views, no views today
Comments


