مینگورہ، زلزلے کے پانچ دن گزر نے کی باوجود سوات میں متاثرین حکومتی امداد کی منتظر، کسی کو امداد نہیں ملی،برائے نام فوٹو شوٹ سیاست چمکانے کے لئے ایک دو لوگوں کو چینی دال ،ٹینٹ دیکر واپس چلے جاتے ہیں۔ شہر ی علاقوں میں حکومت نے متاثرہ لوگوں کو امداد نہیں پہنچائی ،اور نہ دی تو پہاڑی علاقوں میں متاثرین کی کیا مدد کریگی۔پی ٹی آئی والوں نے اپنے اور مسلم لیگ ن والوں نے اپنے من پسند لوگوں کو ٹینٹ اور امداد دی ہے۔متاثرین کے نام پر صوبائی و مرکزی حکومتیں سیاست چمکا رہی ہے۔اور درمیان میں زلزلے سے متاثرین امداد سے محروم رہ گئے ہیں۔سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین ، مسماۃ اختر بیگم، فضل الرحمان،صلاح الدین ،غلام فاروق خان، نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اب تک جتنے بھی حکومتی نمائندے آئیں ہے صرف فوٹو لینے آئے اور واپس چلے گئے۔صرف نام پیدا کرنے کے لئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔عملی طور پر کسی نے کچھ نہیں کیا۔ پانچ دن گزرنے کی باوجود متاثرین سوات میں کھلے تلے آسمان زندگی گزار رہے ہیں۔متاثرین نے کہا کہ سوات میں صرف میڈیا پر سنا ہے کہ حکومت نے اعلانات کی ہے۔حکومت صرف اعلانات تک محدود ہے۔متاثرین نے کہا کہ پہلے بھی دہشت گردی کے دوران متاثرین کو حکومت نے کچھ نہیں دیا۔سیدو شریف یونین کونسل کی تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا کہ سیدو شریف اخون بابا شگئی میں پاک آرمی اور نیوی ائر فورس کے جوانوں کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔جہاں پر متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فری مہیا کئے جارہے ہیں۔یا درہے کہ سوات میں زلزلے کے وجہ سے اب تک 37افراد جاں بحق جبکہ چار سو سے زائد زخمی ہوئے ۔اور بارہ ہزار سے زائد گھر ،پانچ ہزار سے زائد دکانیں متاثر ہوئے ،ایک ہزار کے قریب جانور ہلاک ہوئے۔تین سو سکولز،بی ایچ یوزسمیت عدالتوں میں سرکاری عمارتیں بھی زلزے سے متاثر ہوئے ہیں۔سوات پریس کلب عمارت بھی شامل ہے ۔
422 total views, no views today


