بریکوٹ ، نوجوان طبقہ ملک اور معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہے،نوجوان کھیل کود کے ساتھ ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ، پرامن اور ترقیافتہ معاشرے کے لئے کھیل کود بہت اہمیت کا حامل ہے ، منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے میں ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی ، ویلج کونسل نجیگرام ، ناواگئی کے نائب ناظم واجد خان شلمانی ، ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے ناظم ظفرعلی خان، کونسلر مختیار خان ، ویلج کونسل گورتئی کے ناظم شاہ علیم باچا، شہدا کر کٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کمیٹی کے اراکین قربان علی، سلمان خان، عزیز خان، ممتاز سیاسی وسماجی رہنما حاجی محمد آیاز خان ، شمشی خان،ودیگر نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں شہدا کر کٹ ٹور نامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین بھی کثر تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر تا ہے ،معاشرے کے نوجوان طبقہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں، اور اپنے ملک وقوم کو ترقیافتہ ممالک کے صفوں شامل کر یں ، پی ٹی آئی کا منشور یہی ہے کہ وہ نوجوانوں کے لئے بہترین کھیل کود کے مواقع مہیا کرنا ہے اور پارٹی کے اس منشور کو مد نظر رکھتے ہوئے میں یہ اعلا ن کرتا ہے کہ گاؤں میں زمین کرایہ پر لیں اور اس کا خرچہ میں برداشت کروں گا اور انہوں نے ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائز قربان علی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہاکہ، انہوں نے اتنی بڑی ہمت کر کے ایک بہترین ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا،بعد میں مہمانی خصوصی اور دیگر مہمانوں نے ٹرافیاں تقسیم کی ۔
456 total views, no views today


