سوات، سوات آپریشن کے سربراہ میجر جنرل نادر خان نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرین کی بحالی کے متعلق اور ریلیف آپریشن کی نگرانی خود کررہاہوں ، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، تاکہ مصیبت کے اس گھڑی میں ہم سب اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ ہیں ، ان خیالات کااظہار سوات میڈیا سنٹر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے ، انہوں نے کہاکہ متاثرین کے کوائف انتہائی صاف وشفاف طریقے سے مرتب کرنے کے لئے پالیسی بنائی گئی ہے ، اور اس کی وجہ سے متاثرین کو معاوضہ جلد ازجلد ادا کیاجائے گا ،انہوں نے کہاکہ ا سی ریلیف آپریشن ضمن میں انکے مٹہ اور اسکے ملحقہ علا قوں اور دیگر متاثرہ علاقوں کے دورے بھی جاری ہیں۔کوائف اکھٹے کرنے والی ٹیمیوں اپنا کام تیسرے روز بھی جاری رکھا ۔ پاک فوج اس سانحہ کے بعد تمام قسم کی امدادی کاروائیاں پہچانے میں مصروف ہے جس میں راشن اور ٹینٹ کی تقسیم ، فری میڈیکل اور ادویات کی فراہمی ، متاثرین کے گھروں کو بنانے میں امداد اور دیگر ہر طرح کی سرگرمیاں شامل ہیں۔اب تک کل 30ٹن راشن،3ٹن سے زائد ادویات،30 ٹن ٹینٹ ،گرم کمبل اور کپڑے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک آرمی کا ایک اہم کارنامہ یہ بھی ہے کہ چترال میں 7شدیدزخمی مریضوں کو ہیلی کاپٹرکے زریعے الخلیفہ بن زاہدہسپتال میں بروقت منتقل کیاگیاہے انکو منتقل کرنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ آرمی کے سپشیلسٹ ORTHOPEDIC ڈاکٹروں سے خصوصی علاج کروایا جائے گا۔ یہ پاک آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیمیں پشاور سے زلزلہ زدگان کے علاج و معالجے کیلئے منگوائی گئی ہیں ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ کی ہدایات کے مطابق پاک آرمی کی تمام یونٹس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں۲۴ گھنٹے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں پاک فوج کے ڈاکٹروں کی بڑی ٹیمیں موجود ہے اور پاک فوج کی موبائیل ٹیمیں بھی دوردارز کے علاقوں میں جاکر میڈیکل اور ادویات فراہم کر رہی ہیں ۔
450 total views, no views today


