بریکوٹ،صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ متاثرین میں چیکس تقسیم ہو نے کا عمل شروع ہوگیا۔باقی چیکس بھی دو دن کے اندر اندر متاثرین کو مل جائے گی ۔سروے کے مطابق ابھی تک تحصیل بریکوٹ میں ٹوٹل 599مکمل طور پر تباہ جبکہ 840گھرانوں کو جزوی نقصان پہنچ چکا ہے ۔سرکاری اداروں کا ابھی تک کوئی سروے نہیں ہو ا ہے اس پر بھی بہت جلد سروے کا آغاذ ہو جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ دو ،دو لاکھ کے پچاس چیکس سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں تقسیم کردئیے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد فہیم خان ،تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحما ن،قومی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملاکنڈ زون صد یق علی خان، ضلعی ناظم عجب خان ،صوبائی وزیر ہاؤ سنگ ڈاکٹر امجد علی کا نمائندہ ضلعی کونسلر زمین خان ،باچا حسین ،کوٹہ شرقی ناظم امجد علی ،سابق نائب ناظم شموزئی تلاوت خان ،املوک درہ ناظم عصمت اللہ خان ،نائب ناظم مخدوم شاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ زلزلہ کے 419متاثرین کے چیکس مل گئے ہیں اور انشاء اللہ دو دن کے اندر اند ر باقی متاثرین کو بھی چیکس مل جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کو صوبائی حکومت نے بہت قلیل مدت میں مالی مد د کی۔اگر ماضی پر نظر دوڑائیں تو سالوں تک کسی بھی متاثرہ شخص کو کوئی مالی مدد نہیں ملی ہے ۔ہم انصاف اور میرٹ کے مطابق ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔مذیدبراں انہون نے کہا کہ انشاء اللہ آج سروے مکمل ہوجائے گی اور سروے مکمل ہوتے ہی تمام معلومات متعلقہ اداروں کو بروقت ارسال کردی جائے گی ۔
632 total views, no views today


