مینگورہ، سوات سمیت خیبر پختونخوا کے تمام پچیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم منگل سے شروع ہو گی۔ چار روزہ اس مہم کے دوراں مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے کْل 5,477,687 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق اس مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کل 17180ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 14709 موبائل،1586 فکسڈ اور 111 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے مختلف مقامات پر 774 ٹرانزٹس پوائنٹس بھی مقرر کئے گئے ہیں تاکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطروں کو یقینی بنایا جاسکیں۔
404 total views, no views today
Comments


