بریکو، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ نے میڈیا کو سب ڈویژن بریکوٹ میں چیکوں کی خرد برد میں کاروائی کے تفصیلات سے اگاہ کردیا ‘ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑکے مطابق تحصیل بریکوٹ میں چارچیک واپس ہو چکے ہیں جس میںیو سی بریکوٹ کے سابق ناظم ممتاز خان جس نے درخواسست کے ساتھ اپنادو لاکھ کا چیک واپس کر دیا درخواست میں انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے اس چیک کی ضرورت نہیں ہے میرے اس چیک کو کسی غریب مستحق کو دیا جائے جبکہ باقی میں سے جاوید خان ،جاوید اقبال اور جاوید احمد، مہتاب خان ولد طوطی نوے کلے ،دوست محمد ولدشہزاد گل کوٹہ ،عبد لخطاب ولد فضل خطاب سکنہ کوٹہ ،ریئس ولد رفیق خان کوٹہ ،گوہر علی ولد وزیر محمد کوٹہ ،کبر خان ولد گل محمد مانیار کے چیک تحصیل انتظامیہ کو رضا کارانہ طور پر واپس کر دئیے جبکہ مسجد کے لئے لی گئے دو چیک بھی واپس کر دئیے ۔اے سی بریکوٹ نے کہا کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہوگیاور نہ ہی مستحقین کے حق کو مارنے کی اجازت دینگے ہم شفاف طریقے سے تمام مستحقین کو امدادی اشیاء اور رقوم گھر کی دہلیز پر فراہم کرینگے انہوں نے اپنی ٹیم اور پاک آرمی اور بریکوٹ پریس کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ اس ہولناک وقت میں ساتھ ساتھ رہے ۔
568 total views, no views today


