مینگورہ،چالیس کنال کے زمین کا تنازعہ حل ،چچا اوربھتیجوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بغل گھیر ۔چار سال بعد رشتہ داروں نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے لگا کر مٹھائیاں ایک دوسرے کو کھلائیں۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن حاجی محمد زبیر خان کو ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے مینگورہ کے علاقے جامبیل لوک میرہ میں چچا اور بھتیجو کے درمیان چالیس کنال کے قریب زمین کی تقسیم کا مسئلہ حل کر نے کیلئے بھیجا ۔چیئر مین اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن حاجی محمد زبیر خان نے کوششیں کی اور جر گہ کر کے دو ہفتوں میں چار سال کا جائیداد جھگڑا ختم کیا۔چچا اور بھتیجوں کو ایک دوسرے سے ملاکر راضی نامہ کرایا۔اور چالیس کنال کا تقسیم شریعت کے مطابق کیا۔جر گے میں علاقے کے مشران بخت زمین خان،اکبر حسین ،سلطان علی خان و دیگر مشران نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔راضی نامے کے بعد چیئر مین اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن حاجی محمد زبیر خان نے سلیمان ،فضل ودود،عبدالودودپسران محمد عمر مرحوم،صبا خان ،عقل خان،ایوب خان،افضل خان،سید علی ،عمر زادہ ،جوادپسران محمد نبی مرحوم۔کو ایک دوسرے کے ساتھ گلے لگائیں۔اور آخر میں دعاکی گئی۔
658 total views, no views today


