مینگورہ، خبردار ! پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ، پی ٹی سی ایل نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن این ٹی سی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ، جبکہ ذمہ دار حکام آنکھیں بند کرکے تماشاد یکھ رہے ہیں ، پی ٹی سی ایل مختلف پیکیجز متعارف کراکر جبکہ اصل میں اس کے استعمال سے پتہ چل جاتا ہے کہ پیکیج کی رقم تو وہ وصول کررہے ہیں مگر بل سے پتہ چلتا ہے کہ جن نمبرز کو ملایاگیا ہے وہ بل میں دوبارہ آجاتے ہیں ، اسی طرح این ٹی سی جس کے نمبرز کے شروع 92 سے ہوتی ہے ، اگر آپ پی ٹی سی ایل سے این ٹی سی کے نمبر ملاتے ہیں تو یہ موبائل سے بھی کئی گنا مہنگا پڑتا ہے ، جبکہ عام صارف سمجھتا ہے کہ یہ تو میں لوکل کال ملارہا ہوں ، پی ٹی سی ایل نمبر سے اگر کسی بھی سرکاری دفتر کا نمبر جو 92 سے شروع ہوتا ہے اس کے چارجز موبائل فون سے بھی مہنگا پڑتا ہے ، اس سلسلے میں صارفین کو ہوشیار رہناچاہئے ، پی ٹی سی ایل کو تو صارفین نے خیر باد کہہ دیا ہے ، مگر مجبوری ہے کہ سرکاری دفاتر سے رابطہ کرنے پر ، لہٰذا اس سلسلے میں عوام کو سہولیات چھیننے کے بجائے سہولیات دی جائیں ۔
740 total views, no views today


