مٹہ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر احمد خان اف مٹہ خریڑی کو ضلعی کونسل میں متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر بنے پر تاریخ میں پہلے بار آپر سوات اور خاص کر مٹہ تحصیل نے ضلعی حکومت کے تین اہم اعہدے پر قبضہ کر لیا۔تاریخ میں پہلے بار تحصیل خوازہ خیلہ میاندم کا ضلعی محمد علی شاہ،مٹہ درشخیلہ کا ضلعی نائب ناظم عبد لجبار خان اور اب اپوزیشن لیڈرضلعی کونسل احمد خان کا تعلق بھی مٹہ خریڑی سے ہو کر ضلعی حکومت پر تحصیل کا قبضہ سب سے مضبوط ہو چکا ہے۔اور تاریخ میں پہلی بار ضلعی ناظم پاکستان مسلم لیگ،ضلعی نائب ناظم عوامی نیشنل پارٹی اور ضلعی کونسل کے اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف سے منتخب ہو کر اب دیکھنا یہ ہو گا۔کہ تینوں مل کر ضلعی حکومت کو چلانے کیلئے کام کرتے ہیں۔یا مخالف ر مخالف کے پالیسی اپنایا جا ئیگا۔کیونکہ تینوں اہم عہدیداروں ضلع ناظم محمد علی شاہ ،ضلعی ناظم عبد لجبار خان اور اپوزیشن لیڈر احمد خان اپنے اپنے جگہ پر بھر پور صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔اور تینوں ہی مخالفت کے بجائے مفاہمت پر یقین رکھنے والے شخصیات ہیں۔دوسرے جانب احمد خان اپوزیشن لیڈر بنے پر صوبائی وزیر محمود خان نے ضلع سوات میں سیاسی تاریخ بدل دی۔بیک وقت تینوں بھائیوں کے تین اہم عہدوں پر فائز ہو نا خیبر پختونخوا میں پہلی اعزاز حاصل کیا۔بیک وقت تین بھائی صوبائی وزیر محمود خان،ضلعی کونسل اپوزیشن لیڈر احمد خان،اور تحصیل ناظم مٹہ عبد اﷲ خان اس وقت تینوں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔جو ایک اعزاز کیساتھ ایسا کار نامہ ہے جو شاید کوئی اور خاندان صدیوں میں یہ اعزاز توڑ سکے۔صوبائی وزیر محمود خان نے تاریخ میں پہلے بار بلدیاتی الیکشن میں تاریخی کلین سویف کر کے پوری پختونخواہ میں اعزاز حاصل کیا۔جو محمود خان کے بھر پور صلاحیتوں اور مختصر وقت میں بھر پور سیاسی کھیل اور عوام کے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے
618 total views, no views today


