بریکوٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء اور سابق تحصیل امیدوار مختیاررضا خان نے کہاہے کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کا ضامن ہے۔او کے سپورٹس شاپ بریکوٹ علاقے کے کھلاڑیوں کو صحت مند تفریح کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔علاقے کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکے سپورٹس شاپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صد ر انجینئر شرافت علی ،اے این پی کے بختیار خان ،سابق ناظم واحد کرام خان کے علاوہ اوکے سپورٹس مالکان عارف خان اور اسد خان موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ بازار دن بدن ترقی کررہا ہے ۔او کے سپورٹس شاپ کی طرف علاقے میں مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد ہوں گے جس سے علاقے کے کھلاڑیوں میں پوشیدہ صلاحتیوں کو اجاگر ہوں گے۔
756 total views, no views today


