منگورہ،سوات میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری مسلسل بارش نے تباہی مچادی،مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے،چار افراد زخمی ہوگئے۔گزشتہ رات کبل کے علاقہ زوڑ ڈاگئی میں عثما ن علی نامی شخص کے مکان کا چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے،جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا زخمیوں کو فوری طور پر کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
واقعہ رات دو بجے کی قریب پیش ایادوسرا واقعہ مٹہ کے علاقہ صوربت شانگواٹئی میں پیش ایا جہاں بارش کی وجہ سے فضل رحمن ولد افسر خان کا مکان مکمل طور پر گرگیا،مکان کے اندر پڑا سامان تباہ ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ۔مٹہ کے علاقہ خریڑی چم میں صبح کے وقت شوکت ولد لیاقت کے گھرکا باورچی خانہ مکمل طور پر گرگیااہل خانہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔ علاقہ کوز شور میں رات کے وقت گلعمبر ولد اکبر کی مکان کا چھت گرگیا حیران کن طور پر گھر والے بچ گئے گھر کے افراد اسی کمرے میں محو خواب تھے۔مٹہ ہی کے علاقہ سردان میں عظیم خان ولدحکیم خان کے برامدے کا چھت گرنے سے معصوم بچی حسنہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر سیدو ہسپتال پہنچادیا گیا۔مٹہ کے علاقہ ارکوٹ میں دریائے سوات میں طغیانی کیوجہ سے لیاقت علی ولد حضرت علی کے گھر میں پانی داخل ہونے کیوجہ سے گھر کی دیواریں گر گئے۔وادی ایلم میں لال زادہ کے گھر میں اسمانی بجلی گرنے کیوجہ سے تین قیمتی بھینسیں جھلس کر ہلاک ہوئے ۔دریائے سوات میں طغیانی کیوجہ سے دریا کے کنارے بجلی کھمبوں کواپنے ساتھ بہا کر لے گئی جس کیوجہ سے تحصیل کبل اورتحصیل مٹہ کے کئی علاقوں کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی۔پانی کے بہاو میں اضافہ کیوجہ سے کانجو پل کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں سیکورٹی فورسز اور پولیس حکام ساری رات پانی کا رخ موڑنے کیلئے اقدامات کرتے رہے۔واپڈا حکام نے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کیلئے تا حال کام شروع نہیں کیا۔
مٹہ کے علاقی گٹ میں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے اٹھ سالہ بچی جاں بحق ،ورثاء نے ڈرائیور کو معاف کر دیا،گزشتہ روز مٹہ کے علاقہ گٹ میں فلائنگ کوچ نمبر4015 جسے ڈرائیور ایاز چلارہا تھا نے معصوم بچی اٹھ سالہ ہاجرہ کو ٹکر مارا جس سے بچی مو قع پر جاں بحق ہوگئی،دونوں فریقین اپس میں رشتہ دار ہیں ،بچی کے والد نے ڈرائیور کو معاف کر دیا۔
منگورہ،سوات اور بونیر کے سنگم میں واقع وادی ایلم میں اسمانی بجلی گرنے سے مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئی،اہلخانہ معجزانہ طور پر بچ گئے،علاقہ دور ہونے کیوجہ سے امدادی کام میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا،گزشتہ رات وادی ایلم محلہ جبرا میں لال زادہ ولد گل کے گھر پر اسمانی بجلی گرنے سے تین قیمتی بھینسیں جھلس کر موقع پر ہلاک ہوگئی،اہلخانہ معجزانہ طور پر بچ گئے،مقامی افراد نے اپنے مدد اپ کی تحت امدادی کام میں حصہ لیا،ذرائع کے مطابق بھینسوں کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہیں۔
471 total views, no views today


