مینگورہ ، مینگورہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز با قاعدہ شیڈول کے تحت مینگورہ کے تمام یوسیز میں ہفتہ صفائی کیلئے عملہ اور مشینری الرٹ ، عوام سے تعاون کی اپیل ، مینگورہ میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح اے سی شفاق خان نے تحصیل ناظم اکرام خان کے ہمراہ کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی بابو زئی ، تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ، ہمیں اپنے گھراور باہر کے اردگرد ماحول کو صاف رکھنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں گندگی گلی کوچوں کے بجائے مخصوص مقامات پر رکھنا چاہیئے کہ عملہ صفائی اسے با آسانی اٹھاکر تلف کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے تمام یوسیز میں مرحلہ وار مہم چلایا جائیگا ، اور مکمل صفائی کے ساتھ عوام میں شعور اجاگرکرنے پر توجہ دی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ پورا عملہ صفائی پورے یوسی میں مکمل صفائی کریگی، انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران عوام عملہ صفائی سے تعاون کریں ، اس موقع پرمینگورہ شہر میں ہفتہ صفائی مہم واک نکالا گیا ، انسپکٹر صفائی سراج خان ، تحصیل کونسلر یوسف علی اور دیگر اداروں کے حکام نے صفائی مہم اور واک میں بھر پور حصہ لیا ۔
836 total views, no views today


