سوات ، مینگورہ شہر کے عوام کا احتجاج رنگ لے آیا ، سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے دو دو گھنٹے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ ،گل کدہ ، رنگ محلہ اور سیدو شریف کو 25دسمبر تک سوئی گیس کے عدم فراہمی کیلئے ڈیدلائن ، مینگورہ شہر میں سوئی گیس کے غیر اعلانیہ بندش اور لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر مینگورہ شہر کے مختلف یونین کونسلوں گل کدہ ، رنگ محلہ ،سیدو شریف کے عوام کا جلوس نشاط چوک پہنچ کر دھرنے کا شکل اختیار کر گئے ۔
اور صبح 10بجے سے لیکر شام 5بجے تک عوام دھرنا دیتے رہے اسے دوران ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ضلعی کونسلر راحت علی ،نثار خان، تحصیل کونسلران زاہد خان عرف باز خان ، محمد اقبال کاکا جی، ڈاکٹر خالد محمود اور پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال کا سوئی گیس حکام اور انتظامیہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مینگورہ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے صبح7 بجے 9بجے اور شام 6بجے سے 8بجے تک سی این جی سٹیشن بند رہینگے اور انکے علاوہ مینگورہ شہر میں بچھایا گیا 8انچ پائپ لائن سے گل کدہ ، رنگ محلہ کو 25دسمبر تک گیس فراہم کیا جائیگی۔ بصورت دیگر25دسمبر کے بعد سڑکوں پر عوام دوبارہ نکلے گے، دھرنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی اشفاق خان پر شدید تنقید کی گئی اور انکے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا گیا ، مظاہرین نے سوات کی تاریخ میں پہلی بار جمعہ کے نماز سڑکوں پر ادا کی ، دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان ، اکرام خان، ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، احتجاج میں مینگورہ شہر کے جنرل کونسلروں اور کسان کونسلروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
282 total views, no views today


