مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان نے کہاہے کہ آج پانچ جنوری کو ذوالفقارعلی بھٹوکی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی اس سلسلے میں کارکنوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں سالگرہ کی تقریب میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعدادشریک ہوگی،انہوں نے کہاکہ پروگرام آج دو بچے پارٹی راہنمادوست محمد خان کے حجرہ حیات آباد میں ہوگا جس سے پارٹی قائدین خطاب کریں گے اور ذوالفقاعلی بھٹو کی خدمات اورزندگی پر روشنی ڈالیں گے ،انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک وقوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور پارٹی کارکن ان کے مشن کو آگے بڑھارہے ہیں ۔
756 total views, no views today
Comments


