سوات ، پاک فوج کی قیادت میں ٹریفک کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جس میں مینگورہ بٹالین کے کمانڈ نگ آفیسر کرنل علی یاسر ، ناظم اعلی محمد علی شاہ، بابوزئی تحصیل ناظم اکرام ، اے سی اشفاق، ڈی ایس پی صدیق اکبر اور فوجی اور سول آفسران نے شرکت کی۔ اس کا نفرنس میں کرنل علی نے ٹریفک جام ، روڈ کی خراب صورتحال ، ماحولیاتی آلودگی اور صفائی کے مسائل پر بات چیت کی ، کانفرنس کے شرکاء نے ان مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پیش کی اوران کے حل کو یقینی بنانے کا عزم کیا اور کہا کہ جو لوگ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
548 total views, no views today
Comments


