مینگورہ ، رکشہ ڈرائیوروں کا پہیہ جام گیس پر بھی رکشہ دیکتے کو نہیں ملا، مختلف چوکوں میں ڈرائیوروں کا مظاہرہ انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی، روزگار نہ چھیننا جائے، سوات میں میں تو سٹروک رکشوں کے خلاف جاری اپریشن پر گزشتہ روز رکشہ ڈرائیوروں کا مکمل پہیہ جام ہڑتال رہا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرائیوروں نے مظاہرہ بھی کیا، بلوگرام قمبر اور دیگر نواحی علاقوں کے ڈرائیور جلوس کے شکل میں شہر آئے، اور مظاہرے میں جلوس کے شکل میں شہر آئے، اور مظاہرے میں شرکت کی، مظاہرین نے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے خلا ف نعرہ بازی کرتے ہوئے، کہاکہ ہم سے روزگار نہ چھینا جائے، برسوں سے اس روزگار سے وابستہ ہیں، اور اب انتظامیہ کہہ رہی ہے، کہ سوا ت میں رکشہ نہیں رہے گا، لہٰذا کے سے باہر نکالنا پڑیگا، انہوں نے کہاکہ ہزاروں خاندان اس روزگار سے وابستہ ہے، ہم پررحم کیاجائے، ادھر ٹریفک انچارج شکیل خان نے رکشوں کے پکڑ دھکڑ کے حوالے سے کہاکہ عدالتی احکامات کے رو سے کارروائی کررہے ہیں، رکشوں کے وجہ سے فضائی الودگی میں اضافہ ہورہاہے، اور لوگ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، رکشہ ڈرائیوروں کے متبادل روزگار کے حوالے سے ممبران اسمبلی سے رابطہ کیا گیا، لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
544 total views, no views today


