بریکوٹ،تحصیل بریکوٹ میں بریکوٹ انتظامیہ اور محکمہ ادارہ تحفظ ماحولیا ت کا ماربل فیکٹریوں کے خلاف مشترکہ آپریشن ، ماربل فیکٹریوں میں استعمال شدہ پانی کے اخراج کے مناسب انتظام نہ ہونے کی بناء پر تمام سات ماربل فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔جب تک گندے پانی کے نکاس کا صحیح انتظام نہیں کیا گیا اس وقت تک یہ فیکٹریاں بند ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکرمحمد ،انسپکٹر مانیٹرنگ واسق بلامحکمہ محکمہ ادارہ تحفظ ماحولیا ت ریجنل آفس سوات نے بھاری نفری کے ساتھ تحصیل بریکوٹ کے مختلف ماربل فیکٹریوں پر چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران تمام فیکٹریوں کے نکاس اب کے انتظامات محکمہ مالیات کے قانون کے مطابق نہیں تھے جس پر تمام فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہاکہ ان فیکٹریوں سے نکلنے والی پانی سے دریائے سوات کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے آبی حیات کے نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماحول کو صاف ستھراء رکھنا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے الودہ ماحول ہر زندہ کے لئے نقصان دہ ہے۔
660 total views, no views today


