مینگورہ،جلسہ سیرت النبی میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے ،کانفرنس کی تیاری جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مولانا فضل سبحان نے جلسہ سیرت النبیؐ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ نو جنوری کو جلسہ سیرت النبیؐ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور تمام تر تیاریاں جاری ہے ، انہوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ جلسہ سیرت النبیؐ کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں ۔ ۹جنوری جلسہ سیرت النبی ؐ کی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ مینگورہ کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد ، ریلی میں بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی ، ریلی کی قیادت یوتھ ونگ سوات کے صدر محمد زادہ اوردیگر ذمہ داران نے کی ، ریلی مینگورہ بائی پاس سے شروع ہوکر سٹی کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی سوات پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ، وہاں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ سوات کے صدر محمد زادہ نے کہا کہ نوجوان ملک میں اسلامی انقلاب کے لئے پرُامید اور پُر عزم ہے ، انشاء اللہ ۹جنوری جلسہ سیرت النبی ؐ گراسی گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہونگے ۔
764 total views, no views today


