سوات،سوات میں خواتین جرگے کاقیام ، تبسم عدنان اسپیکرمنتخب تحصیل ناظم اکرام خان سے حلف لے لیا، تفصیلات کے مطابق سوات میں عورت فاونڈیشن کے زیر اہتمام آواز جوابدہی پروگرام کے تحت خواتین اسمبلی قائم کی گئی جن میں سوات بھر کے مختلف یونین کونسلوں سے تیس جبکہ اقلیتی اور دیگر ارکان کے تین ممبران کا انتخاب کیاجاچکاہے اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس مینگورہ میں منعقد ہوا جس میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے لئے انتخاب لڑا گیاجن میں دونوں سیٹوں کے لئے کانٹے دار مقابلہ ہوا اسپیکر کے لئے عالمی ایوارڈ یافتہ تبسم عدنان نے نجمہ کو شکت دے دی جبکہ ڈپٹی اسپیکرکے لئے سیدوشریف سے ساجدہ افتخار اور نجمہ کے درمیان ووٹنگ ٹائی ہونے کے بعد قرعہ اندازی کے زریعے ساجدہ افتخار منتخب ہوئی اس موقع پر نومنتخب ارکان سے تحصیل ناظم اکرام خان نے حلف لے لیا ، اکرام خان نے اس موقع پر کہاکہ خواتین اسمبلی کاقیام انتہائی خوش آئند بات ہے اور وہ توقع کررہے ہیں کہ خواتین اسمبلی علاقے میں خواتین کے مسائل کی نشاندہی اور اس کے حل کے لئے اپناموثر کردار ادا کرینگے ، اس موقع پر نومنتخب اسپیکر تبسم عدنان نے کہا کہ وہ پہلے بھی خویندوجرگہ کے زریعے خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کررہی اور اس فورم سے مزید اپناکام تیزکریگی اس سے قبل عورت فاونڈیشن کے ڈائریکٹر نثارخان نے کہاکہ خواتی اسمبلی کے قیام کامقصد علاقے میں خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں ان کی آگاہی پاکستان کے آئین میں دئے گئے حقوق کے مطابق ان کا تحفظ اور بطور انسان خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرناہے ۔ پروگرام میں سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال، سوات سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقوں سے کونسلر سیاسی وسماجی خواتین نے بڑی تعدا د میں حصہ لیا۔
770 total views, no views today


