سوات ، جنرل بس سٹینڈ میں شرح سے زائد وصولی ، ٹھیکدار اور ٹرانسپورٹروں میں مذاکرات کامیاب ، فریقین کے مابین معاہدہ ہوگیا ، اس سلسلے میں ڈی سی آفس گل کدہ سیدو شریف میں ایک اہم اجلاس ہوا ، جسمیں معطل ایم پی اے عزیز اللہ گران ، ڈی سوات سید امتیاز حسین سمیت ٹرانسپورٹ یونین کے صدر خائستہ باچا اور دیگر نے شرکت کی ،
اجلاس میں فریقین ٹھیکدار اور ٹرانسپورٹروں کے مابین مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہوئے جس میں ٹھیکدار نے شرح سے زائد وصولی نہ کرنے اور قواعد کے پابند رہنے کا عزم کیا جبکہ دوسرے فریق نے اسکا خیر مقدم کیا ، جنر ل بس سٹینڈ میں نیلامی سے لیکر اس وقت تک ٹھیکدار اور ٹرانسپورٹروں کے مابین شرح سے زائد وصولی پر تنازعہ چلا آرہا تھا تاہم گزشتہ روز DC سوات کے زیر صدارت اجلاس میں مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے اور اس میں ڈی سی سوات نے اہم کردار ادا کیا ، ٹرانسپورٹ نے شرح سے زائد وصولی نہ کرنے کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج موخر کردیا اس سے قبل درجنوں گاڑیاں بائی پاس کے قریب ہڑتال کیلئے موجود تھیں ۔
495 total views, no views today


