مینگورہ ، سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بارش اورپہاڑی سلسلہ پربرفباری شروع ، بارش اور برفباری سے ڈویژن بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں کالام، مالم جبہ،مٹلتان، مہو ڈنڈ، میاندم سمیت دیگر سیاحتی پہاڑی علاقوں میں شدیدبرفباری جاری ہیں ، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے،
اب تک ملم جبہ ، میادم میں ایک ایک فٹ،کالام اور مہوڈنڈ میں دو دو فٹ برف باری ریکارڈ ہو چکی ہے، برفیلی وادیوں کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں نے حسین نظاروں کا رخ کر لیا ہے ،جہاں وہ برف کو خوب انجوائے کررہے ہیں،
421 total views, no views today
Comments


