مینگورہ، سوئس حکومت کی تعاون سے انٹر کو آپریشن اور آثاثہ نامی تنظیموں نے سوات میں اسلامک مائیکرو فنانس سکیم کا آغاز کردیا جس کا مقصد لوگوں کو بلاسود قرضوں کے ذریعے کاروبار دینا ہے ۔ اس سلسلے میں سیدو شریف کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیرایڈیشنل سیکرٹری فاٹا خالد الیاس نے بھی شرکت کی ۔
تقریب سے اپنے خطاب میں ’’آثاثہ‘‘ کے سی ای او تابندہ جعفری اور ’’انٹر کوآپریشن ‘‘ کی ارجمند نظامی نے کہا کہ اس سکیم کے ذریعے اسلام پور میں ہاتھ سے بنائی جانے والی چادروں کے کھڈوں کے کاروبار کو وسعت ملے گی اور اُن کو مارکیٹ تک رسائی کے بہتر مواقع میسر ہوں گے ۔ اس سکیم کے ذریعے غریب لوگوں کو بلا سود قرضے دئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے خاندان کی کفالت کریں ۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ اشفاق خان ارمزئی نے کہا کہ سوات پر بہت سارے آفات گزرے ہیں اور اس سکیم کے ذریعے غریب لوگوں کو کاروبار مہیا ہو جائیگا ۔
296 total views, no views today


