خوازہ خیلہ،شیر عالم خان کاکا نے مرتے دم تک عوام کی خدمت جاری رکھی ، کوارڈنیٹر مصالحتی کمیٹی محمد علی خان کا تعزیتی اجلاس سے خطاب عرصہ 20 سال تک عزیخیل ٹریڈز فیڈریشن کے صدارت کے عہدے پر فائز تھے اس مدت میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے نہایت شجاعت اور بہادری کے ساتھ کوشش کرتے رہے ، متوفی مصالحتی کمیٹی کے ممبر اور ویلج کونسل کے منتخب ناظم بھی تھے ، مختلف طریقوں سے عوام کے خدمت کیلئے مصروف عمل تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عزیخیل ٹریڈز فیڈریشن کے صدر شیر عالم خان کاکا کا اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہوئی تھی ، اس سلسلے میں خوازہ خیلہ مصالحتی کمیٹی کے ممبران زیر صدرات مصالحتی کمیٹی کے کوارڈنیٹر محمد علی خان ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اور ان کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااس موقع پر شمشیر علی خان ، عالم خان ، خان سردار، خورشید ، وڑوکے خان ، باروز خان، حبیب اللہ خان ، آزادے خان ، زیب سر خان ، افضل شاہ ، بحر عالم خان ، لیبر خان ، طوطی خان ، عالم خان میاں ، سید عادل شاہ ، جہانگیر خان نے کہا کہ شیر عالم خان کاکا ایک نڈر شخصیت تھے ، جنہوں علاقے کے مسائل کو اچھے طریقے سے حل کرنے اور حکام بالا تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ،انہوں نے مرتے دم تک انتک کوششوں سے علاقے کے مختلف مسائل کو حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ تعزیتی اجلاس میں مصالحتی کمیٹی کے طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ۔
762 total views, no views today


