بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو حکومت ہر سطح پر انقلابی منصوبے شروع کر رہے ہیں ، جس میں سر فہرست حاملہ خواتین کیلئے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اغاز کردیا ہے جس سے ملک کے غریب خواتین کو کافی فائدہ ہوگا نعروں کا وقت گزار چکاہے اب عملی کا م کا وقت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
تقریب سے ضلعی نظام سوات محمد علی شاہ ، ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان ، ڈی جی عرفان نے بھی خطاب کیا اس اہم تقریب میں مردوں کے علاقہ خواتین کے کافی تعداد بھی موجود تھی، چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا کہ تمام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بلاک کارڈوں کو جلد ازجلد دوبارہ کھل دیا جائیں گا تاکہ ہمارے غریب بہنے بھرپور مستفید ہوں کارڈ سے محروم خواتین کو دوبارہ ہونے والے سروے میں شامل کیا جائے گا ، خواتین اس سروے میں بھر پور انداراج کریں ، انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام میاں نواز شریف نے جاری رکھنے کیلئے ہدایت جار ی کی ہے اور انشاء اللہ ہمارے مسلم لیگ کے حکومت اس میں مزید بہتری لانے کیلئے کاروائیاں کرتے رہینگے ، اخر میں انہوں ضلعی کونسلر نسیم اختر اور مسلم لیگ کے دوسری عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے ان کو سوات انے کا موقع دیا
421 total views, no views today


