مینگورہ، صوبے میں برسراقتدار پارٹی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے متعددافرادنے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں تحصیل کبل کی یونین کونسل تونانو بانڈئی میں شمولیتی تقریب منعقدہوئی رجس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان ،پارٹی کے مرکزی راہنما دوست محمد خان اوردیگر نے کہاکہ دیگرسیاسی پارٹیوں سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر پیپلزپارٹی کیساتھ ناطہ جوڑ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی پی پی غریب عوام کی پارٹی ہے جو ان کی خدمت میں مصروف ہے اور ہردورمیں عوام ہی کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کی ہے،انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن ذوالفقارعلی بھٹواوربے نظیر بھٹوکا مشن آگے بڑھانے میں مصروف ہے جس کے سبب ملک بھر میں پارٹی کا گراف مسلسل بڑ ھ رہاہے ،انہوں نے کہاکہ سوات میں بھی پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے جس کے کارکن پارٹی قیادت میں متحداورمتفق ہیں،اس موقع پر سیدرحمت علی،افضل خان،سلیم،رحمت شاہ،شوکت علی،غفران،فرہادعلی،عزیزخان،شفیق،علی خان،عصت علی،محبوب علی،سجادعلی،رحمت اللہ،شاہدعلی ،آفتاب علی،محمداقبال اوردیگر نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
510 total views, no views today


