سوات،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزادخان اورڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کرکے یونیورسٹی کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ،اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمن ،سیکیورٹی آفیسر فواد خان اور پرووسٹ فدامحمد بھی موجود تھے ،رجسٹرار نے انہیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بتائی اور کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کی سیکیورٹی کے لئے 80سے زائد سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں ،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ایکس سروس مین گارڈز کو بلٹ پروف جیکٹس فراہمی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائے انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے یونیورسٹی آف سوات سمیت تمام تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈز کو تربیت بھی دے گی تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپورکرداراداکرسکے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف سوات کے تمام کیمپس پر دن کی اوقات میں پولیس نفری تعینات رہے گی تاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک جگہ پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
686 total views, no views today


